اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پرترکیہ روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ ترکیہ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور سی ای او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم شہبازشریف کو ترکیہ کے صدر نے دورے کی دعوت دی تھی، دورے کے دوران شہباز شریف اور صدر اردوگان پی این ایس خیبرکا افتتاح کریں گے، پی این ایس پاک بحریہ کے لیے 4 ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرا ہے اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ میں رہنا گھر جیسا محسوس ہوتا ہے، صدر اردگان کی قیادت میں ا سٹریٹجک شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، تیسرے پی این ایس خیبر کا افتتاح دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی نمائندگی کرتا ہے۔

جمعہ کو ترکیہ کے دورے پر روانگی کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں زیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں ،  وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاک بحریہ کے لئے تیسرے ملجم کارویٹ جہاز کا افتتاح دونوں برادر ممالک کے مابین گہرے دفاعی تعلقات کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح کے تبادلے ہماری شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں ۔ انہوں نے ترک عوام کی گرمجوشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں ہونا ایسا ہی ہے جیسا اپنے گھر میں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صدر اردو ان کی قیادت میں ترکیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں اور ہم دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کےلئے کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker