اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عاصم منیرکو نیا آرمی چیف اور ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف لگانے کا فیصلہ کرلیاْ۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہونگے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے بتایا کہ صدر کو آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی سمری بھجواد ی گئی لہٰذا صدر اس کی توثیق کریں تاکہ کوئی تنازع کھڑا نہ ہو۔

وزیر دفاع نے کہا کہ صدر مملکت کی عمران خان سے مشاورت پر کمنٹ نہیں کرونگا، اس پر ٹویٹ کیا ہے، ائیرفورس،نیوی اور آرمی کو متنازع نہیں بنانا چاہیے، امید ہے صدر اس چیز کو متنازع نہیں بنائیں گے اور ایڈوائس کی منظوری دے دیں۔

جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہوں گے جو ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی میں رہ چکے ہیں اور وہ پہلے آرمی چیف ہیں جو اعزازی شمشیر یافتہ ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر گزشتہ دور حکومت میں ڈی جی آئی ایس آئی رہ چکے ہیں اور وہ اس وقت جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر تعینات ہیں جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کور کمانڈر راولپنڈی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز سے آنے والی سمری میں جنرل عاصم منیر کا نام سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر اور ساحر شمشاد کا نام دوسرے نمبر پر تھا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا تعلق سندھ رجمنٹ سے ہے وہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے دور میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز رہے ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشز کی نگرانی کی اور وہ انٹرا افغان مذاکرات کرنے والے کوآرڈیلیٹرل کوآرڈینیشن گروپ میں شامل تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا گلگت، بلتستان اصلاحات کمیٹی کے بھی رکن رہے اور بطور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر تعینات رہے۔ساحر شمشاد اس وقت پاک فوج کی ٹین کور راولپنڈی کے کور کمانڈر ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker