اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں ،پی ٹی آئی کوبڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سر براہی میں تین رکنی کمیشن نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کے سامنے پی ٹی آئی کے معاون وکیل پیش ہوئے اور درخواست کی کہ ہمیں کچھ مہلت دی جائے اور سماعت ملتوی کی جائے۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی ابتدائی سماعت 23 اگست کو ہوئی تھی، یہ معاملہ ختم ہو گیا ہے مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے۔

بعدازاں پی ٹی آئی کو کیس میں مہلت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹفکیشن روکنے کے معاملے پر بھی چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

درخواست گزار علی گوہر بلوچ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے تاہم الیکشن کمیشن میں درخواست گزار کے جونیئر وکیل پیش ہوئے ۔

درخواست گزار کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کو بتا دیں آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو آپ کی درخواست مسترد کر دیں گے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے کیس کی سماعت تیرہ دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker