
اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی قیادت کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن میں سماعت کی،پی ٹی آئی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرادی گئی۔
عمران خان اور فواد چودھری کی طرف سے ایڈووکیٹ فیصل چودھری پیش ہوئے۔
وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا وہ زخمی ہیں کچھ مہلت دی جائے۔
فواد چودھری کو ڈینگی بخار ہے 15 دن کی مہلت دی جائے،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13دسمبر تک ملتوی کردی۔