اہم خبریںعلاقائی

مارگلہ ٹاون کے نوجوانوں کی سید ظہیر احمد شاہ کے پینل کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی ایس )امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل نمبر 57 سید ظہیر احمد شاہ کی بلدیاتی انتخابات کی الیکشن کیمپین کے سلسلے میں امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر ون اوجڑی اور مارگلہ ٹاون راجہ شہباز خالد کے دفتر میں نوجوانوں سے ملاقات ۔

ملاقات کے دوران عاقب عباسی عبداللہ عباسی محمد اویس اور دیگر نے کہا سابق چیئرمین یونین کونسل اور مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین یوسی 57 سید ظہیر احمد شاہ نے اپنے دور حکومت میں نوجوانوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دی ھے اور جب بھی نوجوانوں کو ان کی ضرورت پڑی تو انھوں نے ہمیشہ نوجوانوں کے لئے آواز بلند کرتے ھوئے نوجوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوئے اور اپنے گزشتہ دور حکومت میں سید ظہیر احمد شاہ نے یوسی 24 بلخصوص مارگلہ ٹاون کے نوجوانوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں یونین کونسل کی یوتھ کے مطالبے پر مارگلہ ٹاون فیز ون میں کرکٹ گراونڈ کی تعمیر عمل میں لائی گئی اور اسی طرح عرصہ دراز سے مارگلہ ٹاون فیز ٹو میں ویران پڑے ھوئے ملٹی پرپز گراونڈ کی خستہ حالت کو بہتر کرتے ھوئے ملٹی پرپز گرانڈ کی مکمل اپگریڈیشن رینویشن اور نائٹ ٹورنامنٹ کے لئے فلڈ لائٹنگ کا انتظام کروایا گیا۔

جس پر یوسی 57 کی یوتھ بالخصوص مارگلہ ٹاون کے نوجوان سید ظہیر احمد شاہ کے مشکور ہیں ۔ نوجوانوں نے امیدوار برائے چیئرمین سید ظہیر احمد شاہ اور مسلم لیگ ن کے دیگر تمام امیدواروں کی الیکشن کیمپین بھرپور طریقے سے چلانے کا عزم اور اعلان کیاسید ظہیر احمد شاہ نے نوجوانوں کی طرف سے بھرپور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ آپ لوگوں کی سپورٹ اور ووٹ سے منتخب ھو کر ایک بار پھر پہلے کی طرح انشااللہ آئندہ بھی نوجوانوں کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر پونا ایف سی فٹ بال کلب کے کپتان راجہ واجد، راجہ فیضان، نے بھی مسلم لیگ ن کے پینل کی بھرپور حمایت اور مکمل تعاون کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker