اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شیخ رشید احمد کو دھمکی آمیز کال،لال حویلی کی سکیورٹی سخت کردی گئی

راولپنڈی(آئی پی ایس)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کو سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے آفیشل نمبر پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس میں شیخ رشید پر ممکنہ حملے کی اطلاع دی گئی، فون کرنے والے نے اپنی شناخت ارشاد انصاری کے طور پر کی۔پولیس نے سابق وزیر داخلہ کے بھتیجے راشد شفیق کو ’دھمکی کال‘ سے آگاہ کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ لال حویلی کی سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

 

راشد شفیق نے ایک بیان میں کہا کہ دھمکی آمیز کال کا مقدمہ سول لائنز تھانے میں درج کیا جا رہا ہے، اس دوران پولس نے بھی اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔قبل ازیں ستمبر میں عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ان کی رہائش گاہ لال حویلی کے لینڈ لائن نمبر پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی۔اے ایم ایل کے سربراہ شیخ رشید نے کوہسار تھانے میں کال کی رپورٹ درج کرادی۔

 

سابق وزیر داخلہ نے وہ نمبر فراہم کیا جس نے انہیں کال پر دھمکیاں دیں۔ شیخ نے کہا، ’’دھمکی والی کال کے خلاف شکایت درج کروائی ہے، متعلقہ حکام کو بھی مطلع کیا ہے‘‘۔دوسری جانب شیخ رشید نے اپنے جاری کردہ پیغام میں بھی واضح کیا ہے کہ پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھی اب لال حویلی کے اوپر ڈرون چلایا جارہاہے جس کی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں۔رات کے اندھیرے میں ہنگامی کیبینٹ بلائی جاتی ہے اور رات کے اندھیرے میں ہی منسوخ کردی جاتی ہے،ان کی خواہشیں خبر نہیں بن سکتی آصف زرداری بھی سازش میں کمیٹی ڈالنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،حکومت سیاسی فائربال سےکھیل رہی ہے جتنا سیاسی گند پڑھ گیا ہے١٠ سے١٥روز میں صاف ہوجائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker