گلگت بلتستان

’’ بلائنڈ کیس‘‘ حل ،داسو حملے کے ملزمان کو عبرتناک سزائیں

ایبٹ آباد(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا میں اپر کوہستان کے علاقے داسو میں میں دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی۔

ایبٹ آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے داسو دہشتگرد حملہ کیس میں دو ملزموں کو 13،13 بار سزائے موت اور 15،15 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔عدالت نے جرمانے کی عدم ادائیگی پرایک سال اضافی قید کی سزاسنائی گئی۔

مجرمان میں محمد حسین عرف زوان ماما اور محمد ایاز عرف جانباز شامل ہیں۔ مجرمان کو 302دفعہ میں تیرہ سال عمر قید کے ساتھ پندرہ پندرہ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا دونوں مجرمان کو سزائے موت سے قبل چودہ چودہ سال قید با مشقت بھی بھگتنا ہو گی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دیگر 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا اور ایک پریمیر انٹیلی جنس ادارے کی سی ٹی ڈی اور خصوصی ٹیم نے بالکل بلائنڈ کیس کو نہ صرف حل کیا بلکہ اس کو منطقی انجام تک بھی پہنچایا- خودکش بمبار سمیت پورا گروپ ایک لمبے عرصے سے دہشت گردی کی کاروائیاں میں منسلک تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker