اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف خطرناک وائرس کا شکار بن گئے

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)لندن میں پانچ روز قیام کرنے کے بعد وطن واپس آنے پر وزیراعظم شہباز شریف کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے،وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ وزیراعظم کی طبیعت 2 روز سے ناسازتھی ،ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو آرام کا مشورہ دیاہے، وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف 5 روز لندن میں قیام کے بعد گزشتہ صبح پاکستان واپس پہنچے تھے، وزیراعظم نے جمعہ کے روز پاکستان کیلئے اڑان بھرنی تھی لیکن طبیعت ناساز ہونے پر انہیں مزید 2 دن کیلئے لندن میں قیام بڑھانا پڑا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker