
کراچی(آئی پی ایس)ڈالر کو لگام ڈالنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
امریکی ڈالر کی قدر میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ زوال پزیر ہے۔
کاروبار کے آغاز میں آج بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کی اوچھل کود روکنے کے لئے بڑے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم تاحال یہ تمام دعوے ٹھس ہو گئے ہیں ۔