اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سائفر معاملے پر یوٹرن قابل قبول نہیں ،عمران خان کو حساب دینا ہوگا، شیری رحمان

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیرشیری رحمان نے عمران خان کے سائفر سے متعلق بیان پر ردعمل میں کہاہے کہ سائفر کے معاملے پر اب یوٹرن قابل قبول نہیں ،عمران خان اب سائفر معاملے سے دستبردار ہونے کی کوشش نہ کریں ،یہ قومی سلامتی کا معاملہ تھا جس کا عمران خان کو حساب دینا ہوگا

 

۔وفاقی وزیر موسمیات شیری رحمان نے کہاکہ پاکستان کو سفارتی نقصان پہنچا کر کہتے ہیں سائفر معاملہ پیچھے رہ گیا، عمران خان کہتے ہیں اب الزام نہیں لگاوں گا،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کے جھوٹے بیانیے سے ملک، سفارتی نقصان کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان نے سائفر کے معاملے میں من گھڑت، جھوٹا بیانیہ بنایا،اب کہہ رہے ہیں یہ ماضی کا معاملہ ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker