اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وجیہہ سواتی قتل کیس میں انصاف ہوگیا

راولپنڈی (آئی پی ایس)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کا فیصلہ سنا دیا، فیصلے کے وقت امریکی سفارتخانے کے 4 سینئر اہلکاراور ایف بی آئی کی ٹیم بھی عدالت موجودتھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کو پراپرٹی جھگڑا طے کرنے کے بہانے پاکستان بلا کر قتل کیاگیاتھا، عدالت نے مرکزی ملزم مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب کو سزائے موت سنا دی ،مجرم کو اغوا کے جرم میں 10 سال قیداور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، مجرم کو قتل سزائے موت ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

عدالت نے مقتولہ کے سابق سسر حریت اللہ اورملازم سلطان کو لاش کی بے حرمتی پر 7 سال قیداور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جبکہ 2 مجرموں رشید اور زاہدہ کو عدم ثبوت پر بری کردیا،کیس کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سنایا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker