
اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے کیسوںکی سماعت کیلئے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا،چیف جسٹس عامر فاروق سمیت تمام ججز کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہوں گے ۔
آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کیلئے 8 سنگل اور 3 ڈویژن بنچ دستیاب ہوںگے،ڈیوٹی روسٹر 14 نومبر سے 18 نومبر تک کیلئے جاری کیاگیا ،چیف جسٹس کی ہدایت پر لارجر بنچ اور خصوصی بنچ بھی سماعت کیلئے دستیاب ہوگا۔