پاکستان میں ترکی کے سفیر ڈاکٹر محمت پاچاجی نے سٹار سکول قادر بخش کا افتتاح کیا۔ سفیر محترم اور ان کی بیگم مریم پاچاجی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پہ مدعو تھے۔یہ تقریب جمعرات 10 نومبر 2022کو منعقد ہوئی۔تقریب میں ان کے علاوہ ترک ہلال احمر کے ہیڈ آف ڈیلیگیشن محترم جناب ابراہیم کارلوس ،ایڈیشنل سیکرٹری وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت وسیم اجمل چوہدری ، ڈائریکٹر جنرل وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اکرام اللہ ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان الائنس فار گرلز ایجوکیشن فجر رابعہ پاشا ، جیکا، اسلام آباد انتظامیہ اور دیگر شراکت داروں کے نمائندے شریک تھے جبکہ ترک ہلال احمر اور پیج کے دیگر ٹیم ممبران بھی شریک تھے۔ اسلام آباد کے پسماندہ اور آٹ آف سکول بچوں خصوصالڑکیوں کی تعلیم کے حصول کے لیے سکول کا یہ منصوبہ ترک ہلال احمر کے فراخدلانہ تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔اس منصوبے کے ذریعے نہ صرف غیر رسمی تعلیم بلکہ روزانہ صحت افزا کھانا، غیر نصابی سرگرمیاں اورنفسیاتی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔قبل ازیں ترک ہلال احمر کراچی میں آٹ آف سکول بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے پیج کے ساتھ کام کر رہی ہے۔پیج نے ترک ہلال احمر کے مالی تعاون سے ایجوکیشن سپورٹ فار بیک ٹو سکول پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد میں تین نئے سکول قائم کیے ہیں۔ پیج نے بھیک مانگنے اور مزدوری کرنے والے 100بچوں خصوصا لڑکیوں کا اندراج کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد کے پسماندہ ترین بچوں کو روزانہ صحت افزا کھانا،ذہنی صحت کی دیکھ بھال، تیز تعلیمی پروگرام اور مختلف قسم کی دلچسپ سرگرمیاں فراہم کی جائیں گی۔اس منصوبے کو جیکا اور اسلام آباد انتظامیہ کا تعاون بھی حاصل ہے۔علاوہ ازیں پیج 2017سے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ساتھ ایس ڈی جی 4کی بہتری کے لیے معیاری تعلیم، اندراج اور اساتذہ کی تربیت پر کام کر رہا ہے۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تعاون،سہولت اور اشتراک سے پیج سکولوں،اساتذہ اور بچوں کو معیاری، آسان اور بروقت خدمات فراہم کرنے کے قابل ہوا ہے۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تعاون سے پیج نے ایجوکیشن سپورٹ فار بیک ٹو سکول پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد میں تین نئے سکول قائم کیے ہیں۔
Related Articles
پاکپتن ،دو نئے واٹر سپلائی سولر سسٹم کا افتتاح ،عوامی ،سماجی حلقوں کا وزیر اعلی ،ڈپٹی کمشنر کا شکریہ
ہفتہ, 17 اگست, 2024
قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے مریض کی موت، پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 10دن کے اندر کے اندر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم
جمعرات, 6 جون, 2024
ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی
جمعہ, 26 اپریل, 2024