
اسلام آباد(آئی پی ایس)توہین الیکشن کمیشن کیس میں ممبر کمیشن نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ راستے بھی خود بند کئے اور کہہ رہے ہیں کہ نہیں آ سکتے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کی جانب سے علی بخاری پیش ہوئے اور کیس میں التوا مانگ لیا۔ممبر سندھ نثار درانی نے کہاکہ آج تو کیس چارج کیلئے رکھا تھا،وکیل نے کہا کہ فیصل چودھری لاہور میں ہیں، سڑکوں کی بندش کی وجہ سے نہیں آ سکے، علی بخاری نے کہاکہ انور منصور کراچی میں ہیں ، میں اس کیس میں وکیل نہیں ،
معاون وکیل ہوں، انور منصور کی جانب سے التوا کی تحریری درخواست جمع کرا رہا ہوں،ممبر کمیشن نے کہاکہ ہم نے انصاف کے تقاضے پورے کرنے ہیں ۔ممبر کمیشن نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ راستے بھی خود بند کئے اور کہہ رہے ہیں کہ نہیں آ سکتے، عدالت نے کہاکہ ایڈورس ایکشن نہ ہو، کارروائی سے نہیں روکا، ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ قابل ضمانت وارنٹ نکالنا تو ایڈورس ایکشن نہیں ،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔