اسلام آباد

بارش کے باعث اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انتظامیہ متحرک ہے ، ڈپٹی کمشنر

اسلام آباد (آئی پی ایس) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر بارش کے باعث مختلف علاقوں میں اسلام آباد انتظامیہ متحرک ہے۔

 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایم سی آئی عملے کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔پیشگی اقدامات کی بدولت اس وقت ای الیون ، جی نائن ، ایچ تیرہ، آء نائن اور ایف سیون جی سیون کی کچی آبادی سے گزرنے والے نالوں میں پانی کی سطح نارمل اور کنٹرول میں ہے،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ٹیمیں اور اسلام آباد انتظامیہ الرٹ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker