اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کی بندش کے معاملہ پر پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کا رات گئے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں پرویز خٹک، شیخ راشد شفیق، عامر کیانی کے وارنٹ لے لئے گئے ہیں، علی امین گنڈا پور اور ملک عامر ڈوگر کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد ایئرپورٹ تک رینجرز، ایف سی اور وفاقی پولیس کا گشت پر مامور کیا جائے گا، اسلام آباد ائیر پورٹ تک روڈ بند کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker