بین الاقوامی

سی آ ئی آ ئی ای چینی مارکیٹ میں داخلے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے

یہ ایکسپو آزادانہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم قدم ہے، وکرما سنگھے
بیجنگ ()
شنگھائی میں پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سری لنکا کے صدر وکرما سنگھے نےویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی اورخطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایکسپو آزادانہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم قدم ہے اور عالمی اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ ہے۔ ایکسپو ترقی پذیر ممالک کو چینی مارکیٹ میں داخلے کے لئے ایک جدید پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے ، مختلف ممالک اور کاروباری اداروں کو چینی عوام کی بڑھتی ہوئی صارفی طلب سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دیتی ہے۔ سری لنکا ایکسپو کے آغاز ہی سے اس میں مسلسل شرکت کر رہا ہے۔ ہماری کمپنیوں نے اس سے بہت فائدہ اٹھایا ہے، اور ہماری بہت سی صنعتوں کو چینی مارکیٹ میں قدم جمانے کا موقع ملا ہے. ہم اس کے لئے بہت شکر گزار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker