Uncategorized

چینی صدر کا ویٹ لینڈز کنونشن سے خطاب اہمیت کا حامل ہے

چینی صدر کا ویٹ لینڈز کنونشن سے خطاب اہمیت کا حامل ہے،ما حو لیا تی ما ہرین
چین میں ویٹ لینڈز 56 ملین ہیکٹر سے زائد پر محیط ہیں، رپورٹ
بیجنگ :
چینی صدر شی جن پھنگ نے ووہان میں منعقدہ ویٹ لینڈز کنونشن کے فریقین کی 14 ویں کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ورچوئل شرکت کی اور "ویٹ لینڈز کا تحفظ، مستقبل کا تحفظ، ویٹ لینڈز کے تحفظ کے لئے عالمی اقدامات کو فروغ دیں” کے عنوان سے ایک خطاب کیا ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق مختلف ممالک کے ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کا خطاب بہت اہمیت کا حامل ہے اور ویٹ لینڈز کے تحفظ کے حوالے سے مشترکہ طور پر عالمی اقدامات کے فروغ سے ہی ہم آنے والی نسلوں کے لیے خوبصورت ویٹ لینڈز چھوڑ سکتے ہیں۔
عراقی ماہر ماحولیات ہائیدہ محمد کے خیال میں صدر شی جن پھنگ کا خطاب پائیدار ترقی اور انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لئے چین کے مقصد اور عزم کا عکاس ہے۔ چین میں ویٹ لینڈز 56 ملین ہیکٹر سے زائد پر محیط ہیں ، جو ماحولیاتی تحفظ کی ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ ویٹ لینڈز کے تحفظ اور بحالی میں چین کا کامیاب تجربہ دوسرے ممالک کو اپنے ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے حوالہ فراہم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker