اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رُکا ہےختم نہیں ہوا، شیخ رشید

راولپنڈی(آئی پی ایس) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رُکا ہے لیکن ختم نہیں ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ تین دن سے ایف آئی آر نہیں کٹی کیونکہ تھانے میں بجلی نہیں لیکن سیاسی درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ججز انتہائی قابل احترام ہیں لیکن تفتیشی نہیں۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نااہل غیر مقبول حکومت مکمل ناکام ہوگئی ہے جبکہ پیمرا کی ناکام سینسر شپ میڈیا کے خلاف سازش تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker