
اسلام آباد(آئی پی ایس) توہین عدالت کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے التوا کی درخواست دائر کر دی۔
عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس میں التواء کی درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرا موکل افسوسناک واقعے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہے، عمران خان کے اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے معاملے پر جواب جمع کرانا ممکن نہیں۔
عمران خان کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمےکو فی الحال سماعت کے لیے مقرر نہ کیا جائے۔