اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد پولیس نے شرپسند عناصرسے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی

اسلام آباد(آئی پی ایس) راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر واقع علاقوں میں احتجاج کے معاملہ پر اسلام آباد پولیس نے شرپسند عناصر پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سیف سٹی کیمروں اور موبائل ویڈیوز کے ذریعے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی شناخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر کی شناخت کے لئے ویڈیوز نادرا کو بھیجی جائیں گی، نادرا سے تصدیق کے بعد شرپسند افراد کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، شرپسند عناصر کی شناخت ہونے کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker