اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لانگ مارچ: اسلام آباد انتظامیہ الرٹ، ایمبولینسزاورفائربریگیڈز کی گاڑیاں طلب

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد پولیس کے ساتھ انتظامیہ نے بھی پی ٹی آئی لانگ مارچ کے سلسلے میں تیاریاں تیز کرلیں۔اسلام آباد انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال کے لیے سی ڈی اے سے دس ایمبولینسز مانگ لی ہیں

جس سلسلے میں اسلام آباد کے ضلعی مجسٹریٹ نے سی ڈی اے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو خط لکھا ہے۔خط میں کہا گیا ہےکہ صورتحال کے پش نظر دس ایمبولینس اور پانچ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں۔

ادھر ذرائع کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کی اسلام آباد جانب مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں جاری ہیں اور اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں مسلح جتھوں سے نمٹنے کے لیے کیو آر ایف تعینات کی جائے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق وزارت داخلہ سے مسلح انسداد دہشتگردی سکواڈ اور سینئر آفیسرز تعیناتی کی اجازت طلب کر لی، مارچ سے قریبی فاصلے پر مسلح انسداد دہشتگردی سکواڈ کی تعیناتی کریں گے، مارچ کے شرکا فورس پر فائرنگ کرنے کی صورت کیو آر ایف فوری حرکت میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker