تجارت

حکومت ایک بار پھر عوام پربجلیاں گرانے کو تیار

سلام آباد(آئی پی ایس) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی۔بجلی صارفین قیمتوں میں مزید اضافے کیلئے ہوجائیں تیار۔

 

ڈسکوز نے بجلی مزید 2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائرکردی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 15 نومبر کو سماعت کرے گا۔

 

قیمت میں اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر 42 ارب63 کروڑ40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔قیمت میں یہ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker