اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ آج گوجرانوالہ میں داخل ہو جائیگا

گوجرانوالہ(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کے دوسرے روز کا آغاز شاہدرہ چوک سے ہورہا ہے اور آج گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہو جائیگا۔

تحریک انصاف کا حقیقی آذادی مارچ آج شاہدرہ سے شروع ہو کر سادھوکی سے گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہو گا جہاں کپتان مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے مارچ کی پہلی منزل جمعہ کی شب لبرٹی چوک سے شاہدرہ انٹر چینج تک مکمل ہوئی جہاں عمران خان کی تقریر کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان نے شاہدرہ میں قیام پذیر ہوئے۔

تاہم آج لانگ مارچ دوبارہ گوجرانوالہ میں اپنی اگلی منزل تک پہنچنے کے لیے شروع کیا جائے گا۔

اتوار کو لانگ مارچ کے شرکاء گجرات پہنچیں گے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی مارچ کرنے والوں کا استقبال کریں گے۔ پی ٹی آئی کے مارچ گجرات اور جہلم کے درمیان سرائے عالمگیر میں قیام کریں گے۔

پیر کی صبح جہلم کی طرف روانہ ہوں گے جہاں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری شرکاء کی میزبانی کریں گے۔

منگل کو عمران خان راول میں ڈیرے ڈالیں گے، گوجر خان سے ہوتے ہوئے رات گئے اپنے حامیوں سے خطاب کریں گے۔ یہیں پارٹی کی اعلیٰ قیادت آگے بڑھنے کے لیے حتمی حکمت عملی طے کرے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker