اسلام آباد

سڑک سے ملنے والی 56 ہزار روپے سے زائد رقم مالک تک پہنچا دی گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس )سڑک سے ملنے والی 56 ہزار روپے سے زائد رقم مالک تک پہنچا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق مین ٹول پلازہ ایم ون ,پشاور پر دوران ڈیوٹی موٹروے پولیس افسران کو سڑک پر گرا ہوا ایک مردانہ پرس ملا جس میں 56 ہزار 6 سو 60 روپے موجود تھے, پرس سے ملنے والے نمبر پر رابطہ کیا گیا تو پتا چلا کہ برس, سعد نامی شخص کا ہے, جسے پرس ملنے کی اطلاع کردی گئی.

 

سعد نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کے ٹول پلازہ پر اس نے گاڑی کی سیٹ تبدیل کی تھی یقینا اس کا پرس اسی وقت گہرا ہوگا. ایک اور واقعے کے دوران سڑک کے کنارے کھڑی گاڑی کو چیک کرنے پر موٹروے پولیس کو پتہ چلا کہ گاڑی میں موجود دو بھائیوں میں سے ایک بھائی کے سینے میں شدید درد ہے, اس صورتحال میں فی الفور مریض کو ایم ایم سی ہسپتال, مردان بذریعہ ایمبولینس منتقل کر دیا گیا, ڈاکٹرز کے مطابق بروقت مریض کے ہسپتال پہنچنے کی وجہ سے مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔دونوں کاروائیوں کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے نورتھ زون محمد یوسف ملک نے افسران کو شاباش دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ موٹر وے پولیس اسی طرح عوام کی خدمت جاری رکھے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker