اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کی وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

مکہ مکرمہ (آئی پی ایس) وزیراعظم میاں شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی ادائیگی کیلئے ریاض سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، عمرہ ادا کیا اور حجر اسود کو بوسہ دیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی، حجر اسود کو بو سہ دیا، ملک کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

قبل ازیں وزیراعظم ریاض سے جدہ پہنچے جہاں انہوں نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سمٹ میں شرکت کی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی۔

جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پر جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker