اہم خبریںبلوچستانتازہ ترین

قلات کے قریب قومی شاہراہ پر کوچ اور کار میں تصادم،4افراد جاں بحق

قلات(آئی پی ایس)قلات کے قریب قومی شاہراہ پر کوچ اور کار میں ٹکر،4 افراد جاں بحق، پولیس کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پر قلات کے قریب غوث آباد کراس کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ تیز رفتاری کے باعث خضدار سے کوئٹہ آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے قریب قومی شاہراہ پر کوچ اور کار میں ہونے والی ٹکر کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پر قلات کے قریب غوث آباد کراس کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ تیز رفتاری کے باعث خضدار سے کوئٹہ آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔

 

حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد مجا ہد اسلام، علی کرد ،عبدالرحمان درانی اور امتیاز شاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے افراد کوئٹہ اور بلوچستان ہاکی بورڈ کے آفیشلز تھے اور خضدار میں وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی ٹیم کی سلیکشن کرنے کے بعد واپس کوئٹہ آرہے تھے ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو قلات منتقل کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker