
اسلام آباد(آئی پی ایس)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ارشد شریف نے سچ بولنے کی آخری قیمت ادا کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائئٹ ٹوئٹر پراپنے تازہ بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر صدمہ ہوا۔ ارشد شریف نے سچ بولنے کی آخری قیمت ادا کی۔
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اسے ملک چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا۔ ارشد شریف سوشل میڈیا پر طاقتوروں کو بے نقاب کرتے ہوئے سچ بولتا رہا۔ آج پوری قوم ان کی وفات پر سوگوار ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کےاپنے بیانات اور دوسرے ذرائع سے ملنے والے شواہد کی جانچ کے لیے ایک مناسب عدالتی تحقیقات کا آغاز کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں تمام پارٹی کی سینئر قیادت شپ کو بلا لیا گیا ہے۔ اجلاس میں بول نیوز کے سینئراینکرپرسن و صحافی ارشد شریف کے مبینہ قتل کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز او سینئر قیادت پر جو کیسز بنائے گئے ہیں اس پر بھی بات چیت ہوگی۔اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آئندہ کا لائحہ عمل بھی دیں گے۔