اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کی شی جن پنگ کو تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے شی جن پنگ کو تیسری بار صدر منتخب ہونے کی مبارکباد دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ کو تیسری بار چین کے صدر کے طور پر منتخب کر لیا گیا، شی جن پنگ مزید پانچ سال تک چین کے حکمران رہیں گے۔گریٹ ہال میں چینی صدر شی جن پنگ نے نئی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی، نئی ٹیم میں مزید ارکان کو شامل کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں 2 بار سے زائد صدارت کے عہدے پر پابندی تھی، گزشتہ روز نئی ترمیم کے بعد شی جن پنگ کے تیسری بار صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ صدر شی کا انتخاب چینی عوام کی خدمت کیلئے ان کی دانشمندانہ ذمے داری کو شاندار خراج تحسین ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker