رحیم یار خان (آئی پی ایس) موٹر وے پر کار ٹرالر سے جا ٹکرائی، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں موٹروے ایم فائیو ظاہر پیر انٹرچینچ کے قریب کار ٹرالر سے جا ٹکرائی جس کے باعث کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوئے اور 5 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔