اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد میں ڈینگی تیزی سے پھیلنے لگا، 24 گھنٹوں میں مزید 111 افراد متاثر

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز بڑھنے کی رفتار میں تیز اضافہ ہونے لگا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 111 افراد میں ڈینگی کی تشخیص کا اندراج کیا گیا۔
ڈی ایچ او کے مطابق اسلام باد میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے متاثرہ افراد میں سے 56 کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے، جن کی مجموعی تعداد 2 ہزار 369 تک پہنچ چکی ہے۔
طبی حکام کے مطابق شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 55 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 1 ہزار 728 ہوگئی۔ شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 44 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker