
خیبر پختونخوا میں آج رات سے بارشوں اورتیز ہواں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے ۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں،برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی ۔
مراسلہ کے مطابق بالائی اضلاع میں برفباری سے رابطہ سڑکوں بند ہو سکتی ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری سے درجہ حرارت میں کمی کاامکان ہے جب کہ بارشوں کا سلسلہ جمعہ کے روزتک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ،
کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کے ہیلپ لائن 1700دیں۔