اہم خبریںپاکستان

متنازع ٹویٹ، عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔پیر کو عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو مزید جسمانی ریمانڈ دینے پر ایف آئی اے کی استدعا مسترد کی۔ایف آئی اے نے عدالت سے مزید تین دن کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔گزشتہ ہفتے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایف آئی اے کے سائبر ونگ نے اعظم سواتی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔عدالت پیشی کے وقت سینیٹر اعظم سواتی نے کہا تھا کہ ان کو ایک ٹویٹ کرنے اور ایک نام لینے پر گرفتار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker