
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے عمران خان کی جانب سے جلد لانگ مارچ کی کال دیے جانے کا عندیہ دے دیا۔
ٹوئٹر پر پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ! اب فائنل کال کی تیاری ہے۔عمران خان نے بتایا کہ وہ جلد لانگ مارچ کی کال دینے والے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پوری قوم سچ کے ساتھ ہے اور اب تبدیلی نہیں انقلاب آرہا ہے۔قوم نے ریفرنڈم میں فیصلہ سنا دیا۔
انہوں نے کہاہے کہ اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کا اعلان کرنا اب ناگزیر ہوگیا ہے۔الیکشن میں قوم کی خوشی ہیالیکشن میں بہار ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ الیکشن ہی عوام کو حق دیتے ہیں کہ وہ خود حکومت کریں۔ جمہوریت میں جمہور ہی کی سنی جاتی ہے۔ الیکشن کے لیے اس الیکشن میں لوگوں نے ووٹ ڈالے۔
انتطار کی گھڑیاں اب ختم ! اب تیاری ہے فائنل کال کی – عمران خان نے بتایا کہ وہ جلد لانگ مارچ کی کال دینے والے ہیں – پوری قوم حق اور سچ کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ اب تبدیلی نہیں-انقلاب آرہا ہے – آج قوم نے ریفرنڈم میں فیصلہ سنا دیا – #الیکشن_کراو_ملک_بچاو
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) October 17, 2022