اہم خبریںپاکستان

پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے، نوازشریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستانی جوہری پروگرام پر بیان سے متعلق سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ذمہ دا ر ایٹمی ریاست ہے۔
نواز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتاہے۔پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔
انکا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے۔ پاکستان دنیا کی خطرناک ترین قوموں میں سے ایک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker