
وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ری شیڈولنگ کے لیے27 ارب ڈالر کے قرض پیرس کلب کے تحت نہیں ہیں، 27 ارب ڈالر کے غیر پیرس کلب کے قرض کو ری شیڈول کرانے کی کوشش کریں گے۔
اسحاق ڈار نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرض میں تخفیف کی درخواست کا بھی ارادہ نہیں، پاکستان کا ڈیفالٹ ہونا خارج از امکان ہے، دسمبر میں میچور ہونے والے بانڈز کی توسیع بھی نہیں چاہیے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام پر نظرِثانی کی درخواست کابھی ارادہ نہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیلاب سے ملک میں بڑے پیمانے پر فصلیں متاثر ہوئی ہیں، آئندہ سال گندم درآمد کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے پیرس کلب نہیں جائے گا۔