اسلام آباد

ڈپٹی کمشنر کی زیرِصدارت ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد-ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے زیرِ صدارت ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی کارکردگی کے حوالے سے پرفارمنس ریویو اجلاس ،اجلاس میں ڈائریکٹر ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کاشف شاہ ، ایڈیشنل ڈائریکٹرز ، ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی.ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہدایت جاری کی ،اسلام آباد میں تمام بلڈنگز جن کا آرڈر ہوچکا ہے اور نوٹس جاری ہو چکا ہے انکا ازسرِنو جائزہ لیا جائے. ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ڈائریکٹریٹ ایمرجنسی ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن بلڈنگز میں فائر پروٹیکشن آلات پورے نہیں ہیں ان کے خلاف فورا کاروائی کی جائے اور اس سے متعلق رپورٹ جمع کروائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker