تجارت

روپے نے قدم جما لئے ،ڈالرزمین بوس ہو گیا

کراچی(آئی پی ایس)امریکی کرنسی ڈالر کی گراوٹ تسلسل کیساتھ جاری ،روپے نے اپنے قدم جما لئے ۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر کی قدر مزید کم ہوئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے سستا ہونے کے بعد 217 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ روز 217روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 117 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42038 پر آ گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker