اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ تحقیقات کیخلاف درخواست پر سماعت19اکتوبر تک ملتوی

 

اسلام آباد (آئی پی ایس ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ تحقیقات کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت نے درخواست کو ممنوعہ فنڈنگ کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے قانون کے مطابق کارروائی کرے ، کیسز 19 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہیں کیا یہ اسی طرح کا ہے؟ ، جس پر وکیل نے عدالت کو بتایا جی کہ یہ اسی نوعیت کا کیس ہے ، پہلے بینکنگ سرکل انکوائری کررہا تھا اب سائبر کرائم کر رہا ہے ۔

وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ نامنظور ڈاٹ کام سے فنڈنگ سے متعلق سائبر کرائم نے نئی انکوائری شروع کی ہے ۔ عدالت نے درخواست کو ممنوعہ فنڈنگ کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست پر سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker