اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مبینہ آڈیو لیک،ہیکر کے پیچھے کون ہے ؟ پی ٹی آئی رہنمائوں نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق مبینہ نئی آڈیو پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا ہے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عمران خان کی مبینہ نئی آڈیو سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

 

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کیا اس طرح کی آوازیں جوڑ کر آپ این آر او 2022 کو جائز ثابت کر لیں گے؟ یہ نہیں ہونا، یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں ان کا بھی لوگوں کو پتہ ہے اور کیسے بن رہی ہیں ان کا بھی۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ کرے گا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے بھی عمران خان کی مبینہ آڈیو پر دعویٰ کیا گیا ہے۔عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ ہیکر کے پیچھے ن لیگ کا میڈیا سیل نکلے گا۔

 

قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں وہ ایم این ایز کو خریدنے کی بات کر رہے ہیں۔سابق وزيراعظم عمران خان کی ايک اور مبینہ آڈيو منظر عام پر آ گئی ہے جس میں وہ مبینہ طور پر ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی بات کررہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی مبینہ طور پر اپنی کابینہ سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو يہ غلط فہمی ہو گئی ہے کہ اب نمبر گيم پوری ہو گئی ہے، يہ نمبر ايسا ہے نہيں، ايسا مت سوچيں کہ سب ختم ہو گيا۔

 

مبینہ آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اب سے لے کر 48 گھنٹے بہت اہم ہيں، اس ميں بڑی چيزيں ہو رہی ہيں، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں ہم اسے پبلک نہیں کر سکتے۔عمران خان آڈیو میں کہتے سنائی دیتے ہیں کہ پانچ ایم این ایز تو میں خرید رہا ہوں، میرے پاس جو 5 ہیں، وہ بڑے اہم ہیں۔سابق وزیراعظم مبینہ آڈیو میں کسی کا اشارہ کرتے ہوئے ہدایت دے رہے ہیں کہ اس کو کہیں کہ اگر وہ ہمیں 5 ارکان مزید لے دے تو 10 ہو جائیں گے اور یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اس وقت قوم الارم ہوئی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ہم کسی طرح بھی جیت جائیں، اس لئے کوئی فکر نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط ہے، کوئی بھی حربہ ہو، اگر کوئی ایک ایک بھی ایم این اے توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بہت فرق پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker