یروشلم (آئی پی ایس) قابض صیہونی فورسز نے ننھے منے بچوں کے اسکول پر حملہ کر دیا، گولے برسائے جانے کے بعد اسکول بچوں کی چیخ وپکار سے لرز اٹھا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بربریت کی انتہا کردی
اسکول بچوں کی چیخ وپکار سے لرز اٹھا
قابض صیہونی فورسز نے ننھے منے بچوں کے اسکول پر حملہ کر دیا اور آنسو گیس کے گولے برسائے۔جس کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہو گئے، گولے برسائے جانے کے بعد اسکول بچوں کی چیخ وپکار سے لرز اٹھا۔ننھے منے بچوں کی آہ وبکا بھی ظالم صیہونی فورسز کے دلوں کو نرم کرنے میں ناکام رہی۔صیہونی فورسز نے نابلس میں حملہ کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر گولیاں برسادیں تھیں ، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی صحافی زخمی ہوئے تھے۔