صحت

کورونا کے مزید 38 مثبت کیسز رپورٹ، 31 مریضوں کی حالت نازک

اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 38 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ،

 

جب کہ 31 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 8 ہزار 982 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے،

 

جن میں سے 38 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 31 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے

 

جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح معمولی اضافہ کے ساتھ 0.42 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 2 روز میں کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker