
کراچی(آئی پی ایس) انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 94 پیسے تک سستا ہوگیا، ڈالرانٹربینک میں 222 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ 22 ستمبر سے ڈالر کی قیمت میں 16روپے سے بھی زائد کی کمی ہوئی، 22 ستمبر کو ڈالر 239 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے بیرونی قرصوں کے بوجھ میں 2300 ارب روپے کمی ہوئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔