بین الاقوامی

مبشر افضل چیمہ کا پاکستان جرنلسٹ فورم کے اعزاز میں عشائیہ

جدہ (آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے سنئیر رہنما اور چیرمین بیت المال گوجرانوالہ مبشر افضل چیمہ کی جانب سے پاک میڈیا فورم ریاض کے صدر ذکاءاللہ محسن اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز بھی شریک تھے

 

عشائیے کے موقعہ پر مبشر افضل چیمہ کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے ہمیشہ مثبت کردار نبھایا ہے اور سعودی دارالحکومت ریاض اور جدہ میں پاکستانی صحافیوں نے ہمیشہ پاک سعودی تعلقات میں ایک پل کا کردار ادا کیا ہے اور کمیونٹی سرگرمیوں کو اجاگر کیا ہے جس سے دیار غیر میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر ہوتا ہے جس پر ہم صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

 

اسکے علاوہ مبشر افضل چیمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی جماعت ہے اور پاکستان میں اس وقت عمران خان واحد ایسا لیڈر ہے جو عوام میں مقبول ترین ہے اور پوری عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز کی جانب سے بھی پاکستانی صحافیوں کے کردار کو سراہا گیا اور کہا کہ عمران خان پاکستانی تاریخ کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور عوام ان پر بھرپور اعتماد کرتی ہے عشائیے میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیرمین امیر محمد خان،صدر معروف حسین،خالد نواز چیمہ،یحییٰ اشفاق ،عدیل احمد مصطفی خان شریک تھے آخر میں پاک میڈیا فورم ریاض اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے عہدیداروں کی جانب سے مبشر افضل چیمہ کو بیت المال ضلع گوجرانوالہ کا چیرمین بننے پر مبارکباد پیش کی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker