اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت کا عمران خان کو صاف انکار

 

لاہور (آئی پی ایس)حکومت پنجاب نے عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ بننے سے انکار کردیا ،لانگ مارچ کے شرکاء کو کسی قسم کی سہولیات دینے اور سرکاری وسائل کے استعمال سے بھی صاف انکار کردیا۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہیں تو پنجاب حکومت اس کا حصہ نہیں بنے گی۔لانگ مارچ کے شرکاء کو پنجاب حکومت کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دیکھیں سہولیات نہیں دی جائیں گی۔

ہم سرکاری وسائل استعمال نہیں کریں گے۔کیونکہ یہ ایک سیاسی معاملہ ہے، حکومت کو اس کا حصہ نہیں بننا چاہیئے۔وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ اگر بطور ہوم منسٹر آپ مجھ سے پوچھتے ہیں تو ہمارا کام یہ ہوگا کہ جتنے لوگ بھی لانگ مارچ کے لیے نکلیں گے ہم انہیں سیکیورٹی مہیا کریں گے۔ایک جم غفیر ہو گا تو اس میں لوگوں کو سیکیورٹی دینا بہت ضروری ہے۔

تمام سڑکیں جام ہو جائیں گی تو ہم نے زندگی کے دیگر معاملات بھی چلانے ہیں۔اشیاء کی آمدورفت کو دیکھنا ہے۔ہم تو ان سارے معاملات میں مصروف ہوں گے۔ایک سیاسی کارکن کے طور پر ہم پنجاب حکومت سے کسی قسم کی مدد نہیں لیں گے۔نہ ہم پولیس سے کہیں گے کہ وہ جا کر کنٹینر اٹھائیں۔نہ ہم پولیس کو کہیں گے کہ وہ آگے جاکر اسلام آباد پولیس سے لڑے۔ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں اور ہم ایسا کوئی کام نہیں کریں گے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی زیرصدارت پی ٹی آئی لانگ کے دوران امن وامان سے متعلق ان کیمرہ اجلاس ہوا، لانگ مارچ روکنے سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔ وزیر داخلہ کو ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لانگ مارچ شرکاء کی تعداد 15 سے 20 ہزار ہونے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد پولیس، ایف سی ، رینجرز، سندھ پولیس کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس، ایف سی ، رینجرز، سندھ پولیس کی 30 ہزار نفری کا بندوبست کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker