اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت تعلیم زیب جعفر کا اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبا جی سیون ٹو کا اچانک دورہ،دورے کے دوران ڈائریکٹر سکولز عبدالوحید،ایریا ایجوکیشن آفیسر شفقت جنجوعہ،پرنسپل رضا حسین اور ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک امیر خان موجود تھے، پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر نے کلاسز کا معائنہ کیا اور بچوں سے گفتگو کی، انہوں نے کالج کی ورکشاپس اور کھیل کے میدان کا بھی معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان کو مزید بہتر کریں، پارلیمانی سیکرٹری نے کالج کی صفائی ستھرائی اور تعلیمی سرگرمیوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا،اس موقع پر ایف جی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک امیر خان نے پارلیمانی سیکرٹری کو اساتذہ کے مسائل خصوصا ہائرنگ کے مسئلے سے آگاہ کیا، اساتذہ کے لیے ٹیچنگ الاونس کو بنیادی تنخواہ کے مطابق بڑھایا جائے،پارلیمانی سیکرٹری نے اساتذہ کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔