اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

12 ربیع الاول کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا،شیخ رشید

 

راولپنڈی(آئی پی ایس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکتوبر خونخوار اور نومبرتشویشناک ہوگا،جو انہیں لے کر آئے تھے وہ انہیں لے کر جائیں گے، قوم خدا کے بعد سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سائفر پر ان کے سابقہ اور موجودہ بیانات سارے ملک میں اسکرینوں پر دکھائے جائیں گے۔

انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو انہیں لے کر آئے تھے وہ انہیں لے کر جائیں گے، قوم خدا کے بعد سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

شیخ رشید کاکہنا تھا کہ پاکستان کا سیاسی و معاشی عدم استحکام نا اہلی یاگرفتاری سے سنگین ہو جائےگا، لوگوں کو بے وقوف سمجھنے والے خود گھیرے میں آئیں گے، اکتوبر خونخوار اور نومبرتشویشناک ہوگا۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ سائفر الٹا حکمرانوں کے گلے پڑ گیا ہے، یہ لوگ جس سائفر سے انکاری تھی اس کے اقراری بن گئے ہیں، لینے کے دینے پڑگئے ہیں، چلمن کے پیچھے اور دستانے پہنے فیصلے ٹوٹ رہے ہیں، 12 ربیع الاول کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker