وہاڑی(آئی پی ایس)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر وہاڑی رانا شاہد پرویز کی گزشتہ شب چک نمبر 303ای بی میں پیش آ نے والے دلخراش واقعہ کے حوالے سے مدعاعلیہان کے گھر جاکر اظہار افسوس اور وقوعہ کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد پرویز ہمراہ ٹیم ڈی ایس پ میاں عبدالروف اور ایس پی انوسٹی گیشن روبینہ عباس چک نمبر 303ای بی میں جاکر مدعیان سے ملاقات کی ،واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور وقوعہ کا مکمل جائزہ لیا۔
اس موقعہ پر ڈی پی او وہاڑی نے مدعیان کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ایسے سفاک درندہ صفت سماج دشمن عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں سپیشلیCIA ٹیم کاروائیوں میں مصروف ہے انشاءاللہ بہت جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کی جانے والی کاروائی کی لمحہ بہ لمحہ خبر لے رہا ہوں۔
وہاڑی پولیس عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔عوام الناس کے بھی اپیل ہے کہ اپنے اردگرد اگر کہیں بھی کوئی مشکوک شخص کو دیکھیں یا کوئی سرگرمی دیکھیں فورا پولیس ہیلپ لائن 15پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کاروائی کر کے سماج دشمن عناصر کو گردن سے دبوچہ جا سکے۔