اہم خبریںپاکستان

موٹر وے پولیس نے کروڑوں روپے کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

موٹروے پولیس نے ایم فور(ملتان فیصل آباد موٹروے)پر کروڑوں روپے مالیت کی اٹھارہ کلو ہیروئن فیصل آباد لیجانے والے ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا مگر ڈرائیور نے رفتار مزید بڑھا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
موٹروے پولیس نے تعاقب کرکے مشکوک گاڑی کو روک لیا جس میں خرم اور لبنی نامی ماں بیٹا سوار تھے۔
گاڑی کی تلاشی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی اٹھارہ کلو ہیروئن برآمد ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق ملزمان پشاور سے ہیروئن اسمگل کرکے فیصل آباد لے جارہے تھے۔
موٹروے پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر فیصل آباد کے تھانہ ساہیانوالہ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker