تجارت

’’اسحاق ڈار کے وزیربنتے ہی پاکستانی بانڈ کریش کرگئے‘‘

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صورتحال دن بدن خراب سے خراب تر ہو رہی ہے، اسحاق ڈار کے وزارت کے حلف کے فوراً بعد بانڈ مارکیٹ میں پاکستان بانڈ کریش کر گئے ہیں، یہ صورتحال تشویشناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ اسحاق ڈار کے وزارت کے حلف کے فوراً بعد بانڈ مارکیٹ میں پاکستان بانڈ کریش کر گئے ہیں، یہ صورتحال تشویشناک ہے۔

اسحق ڈار کے وزارت کے حلف کے فوراً بعد بانڈ مارکیٹ میں پاکستان بانڈکریش کر گئے ہیں،یہ صورتحال تشویشناک ہے،اس سال پاکستان نے 30 بلین ڈالر واپس کرنے ہیں IMF اوردیگراداروں سے 7سے 10ارب ڈالر کا انتظام ہوگا باقی بانڈ اور مارکیٹ سے لینے ہوتے ہیں دن بدن صورتحال خراب سے خراب تر ہو رہی ہے

جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ اس سال پاکستان نے 30 بلین ڈالر واپس کرنے ہیں ، ائی ایم ایف اوردیگر اداروں سے 7سے 10ارب ڈالر کا انتظام ہوگا باقی بانڈ اور مارکیٹ سے لینے ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال دن بدن خراب سے خراب تر ہو رہی ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker